راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار بلیک لسٹ مسافر کی نشاندہی پر موتی پلازہ مری روڈ پر چھاپہ مار کر 2مبینہ انسانی سمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی پاسپورٹ ،امیگریشن سے متعلقہ دستاویزات ، مہریں اور دیگر اشیا برآمد کر لی ہیں جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے موتی پلازہ میں چھاپہ مار کر مبشر سکنہ راولپنڈی اور ذوالفقار سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے 6غیر قانونی پاسپورٹ ،امیگریشن سے متعلقہ دستاویزات ، مہریں اور دیگر اشیا برآمد کر لیں جبکہ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 6اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ109کے تحت مقدمہ نمبر169درج کر لیا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان کو اٹک کے رہائشی ساجد محمود ولد محمد فاضل کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جو ورک ویزہ پرپرواز این ایل 221کے ذریعے ابو ظہبی جانے کی تیاری میں تھا ایمیگریشن کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ کی کمپیوٹر پڑتال کے دوران اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا جس پر امیگریشن حکام نے ہفتہ کی صبح اسے گرفتار کیا تھا۔