پشاور(این این آئی)پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر منیر بھی شامل ہے،کوہاٹ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکردرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں دو فریقین نے آمنا سامنا ہونے پر ایک دوسرے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر منیر بھی شامل ہیں ،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا ،پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔ملز م فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔