جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

بلیک لسٹ امریکی شہری کا کیا ہوا ؟ پاکستان نے بڑااقدام اٹھا لیا

datetime 20  اگست‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں گرفتار بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو کریگ بیرٹ کو قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ملک بدر کردیا گیا۔ پاکستان نے بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پر نیویارک کے لئے روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور لانے والے ایف آئی اے کے 5 اہلکار میتھیو بیرٹ کے ہمراہ رہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 711 کے ذریعے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ روانہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری متھیو کریگ بیرٹ کو ویزا جاری کرنے والے کئی افسران کی معطلی کے بعد ان کے خلاف بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 13 اگست کو میھتیو بیرٹ کو فارن ایکٹ کے تحت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد امریکی شہری کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی شہری کو جمعہ 19 اگست کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا اور جیل حکام نے میتھیو بیرٹ کو ایف آئی اے کے حوالے کیا، جنھیں سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میتھیو کریگ بیرٹ کو رواں ماہ 6 اگست کو دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف پاکستان کسٹم ایکٹ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انھیں ایئرپورٹ سے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ میتھیو کریگ بیرٹ نے تحقیقات کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں مستقل قیام کرنے کی غرض سے امریکا سے واپس آیا تھا۔ یاد رہے کہ میتھیو بیرٹ کو مئی 2011 میں جھنگ بھارتر کے علاقے میں حساس تنصیبات کی تصاویر لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اورپولیس نے ان کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے تھے۔ اْس وقت میتھیو بیرٹ کے ویزے کی معیاد کی مدت 11 دسمبر 2011 تک تھی تاہم انھیں 4 جون 2011 میں انٹیلی جنس ایجنسی کی درخواست کے بعد فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ امریکا واپس جانے کی بجائے میھتیو بیرٹ روپوش ہوگئے تھے جنھیں ویزے کے معیاد کی مدت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ رواں سال 4 جون کو ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی جانب سے امریکی شہری کا نام بلیک لسٹ میں موجود ہونے کے باوجود انھیں 4 سالہ ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امیگریشن حکام کی غفلت کا نوٹس لیتے امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا اور سب انسپکٹر راجہ آصف رضا اور ایف آئی اے کے کانسٹیبل احتشام الحق کو معطل کردیا تھا۔ ایف آئی اے نے 2011 میں پاکستان پینل کوڈ آف سیکشن 123 کے تحت میتھیو بریٹ کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا تھا، تاہم رواں سال 22 جون کو امریکی شہری کو ویزا جاری کیا گیا لیکن انھیں 30 جون سے قبل پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…