بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

زرداری،بلاول ملاقات،حکومت سے مفاہمت کی افواہیں،پیپلزپارٹی نے بالاخر وہ اعلان کرہی دیا جس کا انتظارتھا

datetime 19  اگست‬‮  2016 |

لندن (این این آئی) پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور سڑکوں سمیت حکمرانوں کے خلاف ہر ممکنہ راستہ استعمال ہو گا،لندن میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت سے مفاہمت ہو گی نہ ہی کوئی رعایت برتی جائی گی ٗ پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو گمراہ کن قراردیدیا ۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی لندن میں ملکی سیاسی معاملات پر طویل مشاورت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران پانامہ لیکس ، الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے خلاف دائر ریفرنس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور سڑکوں سمیت حکمرانوں کے خلاف ہر ممکنہ راستہ استعمال ہو گا ۔ قیادت نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کے حکومتی حربے ناکام ہوں گے ۔ حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے گمراہ کن قرار دیدیا ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح کیا کہ حکومت کے لئے نرم گوشہ ہے نہ ہی اسے کوئی پیغام بھجوایا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…