راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک ) کرے کوئی بهرے کوئی کی مثال راولپنڈی میں خواتین کو زخمی کرنے والے چهرا گروپ کے گرفتار جنونی ملزم پر صادق آتی ہے جومحبوبہ کی بیوفائی اور سوتیلی ماں کے ظلم کا بدلہ معصوم خواتین سے لیتا رہا۔ دوران تفتیش سب اگل دیا۔ملزم نے مورگاہ کےعلاقے میں نرسوں سمیت دیگر خواتین پرحملے کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی وجہ بهی بتا دی۔ ملزم کے مطابق اسے گھر میں ناروا سلوک کا سامنا رہا۔ سوتیلی ماں اور پهوپهیوں کے رویے نے اسے جنونی بنا دیا۔تنہائی محمد علی نفرت کی آگ میں جل رہا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو سب بتادیا۔ ملزم کے مطابق وہ مغرب کے بعد گهرسے نکلتا تھا اور راستے میں اکیلی نظر آنے والی ہرخاتون پر حملہ کرتا۔ ایک گهنٹے میں تین خواتین کو زخمی کیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ فروری میں پہلی واردات کے بعد کہوٹہ چلا گیا۔ چار ماہ بعد واپس آ کر پهر سے گهناؤنے عمل کا آغاز کر دیا۔واضح رہے کہ ملزم نے مورگاہ اور کوٹھہ کلاں کے علاقہ میں 14 خواتین کو چھریاں مار کر زخمی جبکہ ایک نرس کو قتل کیا۔
خواتین کوچھریاں کیوں مارتا تھا؟ملزم کاسنسنی خیزانکشاف

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں