کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی تعمیر معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی،بحری حدود میں روایتی وغیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ بات پاک بحریہ کی مشق شمشیر بحر۔VIکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر وزیراعظم کو مشق شمشیر بحر اور بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی تعمیر ہماری معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بحری حدود میں روایتی وغیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی بحری مفادات کے تحفظ اور بحریہ کی تمام ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ, سب سے زیادہ فائدہ کسے ہو گا ؟ نواز شریف نے اعلان کر دیا
19
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں