بیجنگ (آن لائن) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک ) سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے یہ کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ یہ دو ملکوں کے درمیان شراکت داری ( پارٹنر شپ ) ہے چین کے ایک اخبار کو اپنے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے عشروں سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاک چین دوستی پائیدار ہے کیونکہ یہ باہمی بقاء کے اصولوں پر قائم ہے جس میں ایک دوسرے کی مدد اور دونوں کے لئے برابر حیثیت کے مواقع اور ماحول پیدا کرنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے کسی کو خطرہ محسوس نہیں ہونا چاہئے اور اس منصوبے سے رابطے اور باہمی انحصار مزید مزید مستحکم ہو گا ۔