نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کشمیر میں نہتے عوام کی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ، تشدد روکنے کی کوششیں کی جائیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔سیکرٹری بان کی مون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی استحکام کے لئے ناگزیر ہے لہذا پاکستان اور بھارت اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا منتظر ہوں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کے مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم کی جانب سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی میں 81 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر یہ بڑا کام کر لیں تومسئلہ حل ہو سکتا ہیں ، بانکی مون نے قصہ ہی ختم کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں