اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اقوام متحدہ پاکستان کے حق میں بول پڑا, وزیراعظم کو خط پر تعریفی جواب دیدیا, بھارت کی نیندیں حرام

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے خط کا جواب دے دیا جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نہتے عوام کی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ، تشدد روکنے کی کوششیں کی جائیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں فورسز کے مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی میں 81 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق دوسری طرف اقوام متحدہ کے بیان پر بھارت نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…