اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

انڈے صرف کھانے کے ہی کام نہیں آتے بلکہ اس کے ایسے فوائد کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہوسکتا ہے آپ کو انڈے کھانا بہت پسند ہو اور اس کے بغیر ناشتہ مکمل نہ لگتا ہو لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ منہ کا ذائقہ بڑھانے سے ہٹ کر بھی یہ کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں؟گھر کے مختلف کاموں سے لے کر جسمانی خوبصورتی تک انڈے بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ہوسکتا ہے درج ذیل طریقے جان کر آپ حیران رہ جائیں۔
موم بتی بنائیں
ایک انڈے کے اوپری حصے میں سوراخ کریں اور ایک تہائی چھلکے کو ہٹا دیں۔ اس میں موجود زردی اور سفیدی کو کسی برتن میں نکال لیں اور پھر اس میں ایک دھاگا ڈال کر موم کے چند قطرے ٹپکا دیں۔ جب موم خشک ہوجائے اور دھاگا چپک جائے تو چھلکے کے اندر موم کو بھر دیں اور پھر اسے موم بتی کے طور پر استعمال کریں۔
خراش کا علاج
مکمل ابلے ہوئے انڈے کی پتلی جھلی میں زخم کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جسے بینڈیج کے طور پر خراش پر لپیٹ دیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
چہرے کی خوبصورتی
ایک انڈے کی زردی اور دو چائے کے چمچ کو مکس کرکے ایک پیسٹ بنالیں اور اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگا کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔ زردی میں موجود اجزا جلد کی نمی بحال کردیں گے۔
چہرے کی صفائی
انڈے کی سفیدی چکنی جلد کی صفائی، کیل مہاسوں کے خاتمے اور جلد کسنے کے لیے بہترین ہے۔ ایک انڈے کی سفیدی میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا عرق ملا کر نرمی سے پھینٹ لیں، اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کی دوسری تہہ چہرے پر لگا کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔
گملا بنائیں
آپ انڈوں کے چھلکوں کو پودے اگانے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں، سب سے پہلے خالی چھلکے کے نچلے حصے میں سوراخ کرلیں اور پھر اسے مٹی سے بھر کر اس میں بیج ڈال دیں۔
گلیو کا متبادل
انڈے کی سفیدی میں موجود پروٹین خشک ہونے پر چیزوں کو جمانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جسے کاغذ پر گلیو کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پودوں کو زرخیر بنائیں
انڈوں کے چھلکوں میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ چیری، ٹماٹر، بینگن اور دیگر پودوں کی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
جسم میں کیلشیئم کی کمی دور کریں
انڈوں کے خالی چھلکوں کو 8 منٹ تک کے لیے بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، اس کے بعد اسے پیس کر سفوف بنالیں، اس کا ایک چائے کا چمچ دن میں ایک بار کسی مشروب میں شامل کرکے استعمال کریں۔
کچن کی صفائی
انڈے کے چھلکوں کو پیس لیں جو ایک زبردست ریگ مال کی طرح گندی پتیلیوں اور ساس پین وغیرہ کی صفائی کرسکیں گے، بہترین صفائی کے لیے چھلکوں کو تھوڑے سے صابن ملے پانی میں مکس کرلیں، اسی طرح اس سفوف کو کچن کے سنک کے پائپ میں ڈالنے سے پانی کھڑا ہونے کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا کیونکہ وہ ٹھوس اشیاء کے ٹکڑے کرکے پانی جمع نہیں ہونے دیتا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…