پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان جتنے مرضی ریفر نس دائر کر لیں ہمیں پتہ ہے کہ نتیجہ کیا نکلنا ہے ، لیگی رہنما ء کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام گڑھ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حضائفہ ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جتنے مرضی چاہیں ریفرنس دائر کرلیں انشاء اللہ تمام فیصلے میاں محمدنواز شریف کے حق میں ہی ہونگے ۔ عوام نے 2013ء کے الیکشن میں جس طرح عوام کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا انشاء اللہ 2018ء کا الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیت کا ایک تاریخ رقم کرینگے ۔ میاں محمدنواز شریف نے پاکستان کے اندر ان تینوں سالوں میں بے مثال تعمیروترقی کے اقدامات کیے ہیں جن میں معاشی ترقی اور اقتصادی ترقی کے پراجیکٹ سب سے نمایاں ہیں2018میں کارکردگی کی بنیاد پر حکومت قائم کر یگی اور عوامی مسائل حل کریگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
حضائفہ ملک نے مزید کہا کہ سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی اسمبلی کے باہر ہوتے ہوئے بھی میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق شاندار عوامی کردار ادا کر کے ایک مرتبہ پھر حلقہ کے اندر اپنی مقبولیت کو پروان چڑھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جہاں کہیں بھی اپنے پاؤں جمائے اللہ رب العزت کی طرف سے مسلم لیگ ن کے شیر کو کامیابی حاصل ہوئی اوریہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان سے سمیت ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت انشاء اللہ 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ ، اور معاشی بحران کو ختم کر کے ملک کو لازوال بنا دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ2018میں کارکردگی کی بنیاد پر حکومت قائم کر یگی اور عوامی مسائل حل کریگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…