کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چن ڈرونگ کی قیادت میں گوادر کے دورے پر پہنچ گیا ہے، دس رکنی وفد نے گوادر پورٹ، ایکسپریس وے گوادر فری زون، پاک چائنا فرینڈ شپ پرائمری سکول فقیر کالونی گوادر اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چےئرمین دوستین جمالدینی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داؤد بڑیچ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی تکمیل اور گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے پاکستان سمیت پورے خطے میں مثبت اقتصادی تبدیلی رونما ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے اشتراک سے گوادر میں بہت جلد میگا منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہوگا جن میں ایکسپریس وے کی تعمیر سمیت گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ کی تعمیر پر بھی کام رواں سال شروع کردیا جائے گا۔ جو اپنی نوعیت کا جدید ترین ائرپورٹ ہوگا۔ پاک چین تعلقات سے گوادر سمیت پورے پاکستان میں معاشی، معاشرتی اور اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی سمندر سے گہری ا ور شہد سے میٹھی ہے دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیکر پورے خطے میں اعلیٰ مثال قائم کی ہے جسے پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اس موقع پر وفد کو گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات گوادر میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کررہا ہے جن میں سے بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جن میں جی ڈی اے ہسپتال ، جی ڈی سکول اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ گوادر ماسٹر پلان سے متعلق بھی وفود کو تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































