عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام نے دبئی میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک سے ملاقات کی، عمران خان نے اسد خٹک سے شکوہ کیا کہ وہ ان کے دھرنے میں کیوں نہیں آئے،دبئی میں عمران خان اور ریحان خان نے وینا ملک اور اسد خٹک کی دعوت پر ڈنر میں شرکت کی، اس موقع پر عمران خان نے شکوہ کیا کہ اسد خٹک نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت نہیں کی، وینا ملک نے کہا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہونے والی تھی اور وہ چاہتی تھیںکہ اس موقع پر اسد ان کے ساتھ رہیں، ریحام خان نے وینا ملک کے بیٹے ابرام کو گود میں لیا اور اسد خٹک سے پشتو میں گفتگو کی، عمران خان نے اسد خٹک کے تیار کردہ پارٹی ترانے کی تعریف کی اور شوکت خانم اسپتال کے لیے ان کے تعاون کو سراہا، وینا ملک کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے عمران خان کے خیالات قابل قدر ہیں