کابل (آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے ملاقات کی اور انھیں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔سید ابرار حسین نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کو امید ہے کہ افغان چیف ایگزیکٹو جلد سے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔اس سے قبل افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا تھاکہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے ۔