مظفر آباد (این این آئی)معروف سفارتکارمسعود خان کاآزادکشمیر کے صدر کے اہم ترین عہدے کیلئے انتخاب،پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا،مسعود خان کا ماضی ان کی بحیثیت صدر آزادکشمیر تقرری کو کئی معنوں میں پاکستان کی جانب سے زبردست اقدام تصور کیاجاتا ہے ۔سابق سفارت کار مسعود خان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے کھڑک سے ہے ۔آزاد کشمیر کا صدر بننے سے پہلے وہ پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پرفائزتھے ۔ مسعود خان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہ چکے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے چین میں بھی خدمات انجام دیں ۔ انھوں نے پاکستان کی فارن سروس میں اپنی خدمات کا آغاز 1980میں کیا اس دوران وہ چین میں پاکستان کے تھرڈ سیکریٹری ، سیکنڈ سیکریٹری اوربطورسیکریٹری کام کر چکے ہیں ۔مسعود خان اقوام متحدہ میں پولیٹیکل کونسلر، اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں کئی فورمز اور انٹرنیٹ گورننس کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی اپنا نام کما چکے ہیں ۔فارن سروس کے دوران انہوں نے دفترخارجہ میں سیکشن آفیسر ڈائریکٹر اکنامک کوآپریشن ، ڈائریکٹر سیکریٹری جنرل آفس ،ڈائریکٹر جنرل برائے ایسٹ ایشیا پیسفک اور دفتر خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دئیے ۔،مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہو گئے ٗ مسعود خان 42اور پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر6ووٹ حاصل کئے ٗ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا آزاد کشمیرکے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ منگل کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ہاسٹل میں منعقد ہوئی ۔ آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 48 اورکشمیرکونسل کے 6ممبران بطور ووٹر اپنا حق رائے دہی کے استعمال کیلئے اہل تھے تاہم مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔ پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض چیف الیکشن کمشنر جسٹس مصطفی مغل نے اداکئے ،اراکین نے اپنے ووٹ سے نئے صدر آزاد کشمیرکا پانچ سال کیلئے انتخاب کیا، ایک نومنتخب رکن جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان نے تاحال رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ موجودہ صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی اورکشمیرکونسل کا مشترکہ اجلاس مظفرآباد میں 10بجے طلب کیا تھا پولنگ 3 بجے تک جاری رہی جس کے بعد گنتی کی گئی ۔ آزاد کشمیرکے آئندہ صدر کیلئے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق سفیر مسعود خان اور پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی جانب سے سابق وزیر چوہدری محمد لطیف اکبر کوامیدوار نامزد کیا گیاتھامسلم لیگ (ن) کے امیدوار مسعود خان نے 42 ٗ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد لطیف اکبر نے 6 ووٹ حاصل کئے ٗ منتخب صدر مسعود خان24اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔