ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)چین سے دریافت ہونے والے تقریباً ایک ہزار سال پرانے بدھ مجسمے کے سی ٹی سکین نے ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ہے کیونکہ اس کے اندر ایک بدھ راہب کا مکمل ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔ہالینڈ میں سائنسدان ایرک بروجن کی سربراہی میں مجسمے پر تحقیقات کی جارہی تھیں اور اسی دوران اس کا سی ٹی سکین بھی کیا گیا جس کے نتیجہ میں معلوم ہوا کہ مجسمے کے اندر گیارہویں یا بارہویں صدی سے تعلق رکھنے والے ایک بدھ راہب کا مکمل ڈھانچہ موجود تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈھانچہ مشہور بدھ راہب لیوکوان کا ہے جو قدیم چین کے مراقبہ کرنے والے بدھوں کے مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے تھے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بدھ راہب کی لاش کو مجسمے کا حصہ بنانے سے قبل اس کے اہم اعضاءنکال لیے گئے تھے۔ مجسمے کے اندر سے کچھ دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جن پر چینی تحریر پائی گئی ہے۔
چین سے 1 ہزار سال پرانا ملنے والا بدھ کامجسمہ انسان نکلا
25
فروری 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں