پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

جسم سے پھنسیاں، دھبے، بڑھاپے کی جھریاں، کالے تل اور دوسرے نشانات مٹانے کے آزمودہ قدرتی طریقے

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی کے مختلف مراحل میں جسم پر مختلف قسم کے داغ دھبے اور نشانات وارد ہوتے رہتے ہیں جو ہارمونز کی تبدیلی اورلائف سٹائل بدلنے سے واقع ہوتے ہیں۔ ان مسائل سے نجات کے لیے بہت سے سکن اور بیوٹی کئیر پروڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن سے آپ اپنی سکن کو صاف اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت سی کم چیزیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس لیے نقصان دہ کیمیکل اور قدرتی پراڈکٹس کے استعمال سے بچنے کے لیے آپ کچھ سادہ اور آسان طریقے اپنا کر بھی بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ طریقے آپ کی سکن کو خوبصورت بنانے اورآپ کو سکن پرابلم سے نجات دلانے مین نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔صحت مند اور صاف جلد کے لیے آپ مندرجہ ذیل قدرتی طریقے اختیار کر کے عام جلدی بیماریوں سے نجات پائیں۔

تِل، چھچھوندر
تِل یا چھچھوندر زندگی کے کسی بھی حصے میں بچے اور بڑے کی جلد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ دھوپ اور جینیٹکس کی بدولت جسم پر ظاہرہوتے ہیں۔
کیستر آئل اور بیکنگ سوڈا
ان تلوں سے نجات کے لیے آپ کیسٹر آئل اور بیکنگ سوڈا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ان دونوں چیزوں کا ایک مکسچر تیار کریں اور اسے متاثرہ حصے پر لگائیں۔لگانے کے بعد پٹی باندھ دیں اور ایک رات تک اسی حالت میں رکھیں۔ اگلے دن پٹی اتار کر جگہ کو صحیح صاف کر لیں۔یہ سلسلہ روزانہ اختیار کریں۔
لہسن کا استعمال
لہسن کا پیسٹ یا سادہ لہسن بھی مولز سے نجات کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ لہسن لگانے سے پہلے ٹیپ یا پیٹرولیم جیلی سے مول کے ارد گرد کے حصہ کو ڈھانپ لیں۔ پھر لہسن کو متاثرہ جگہ پر لگا کر اوپر پٹی باندھ دیں اور چار گھنٹہ انتظار کریں۔ یہ عمل روزانہ دہرائیں۔
سیب کے جوس کا سرکہ
سیب کا سرکہ بہت مفید ہے۔ آپ سرکہ کو کاٹن بال پر لگا کر مول پر لگائیں۔بعد میں پٹی یا ٹیپ سے ایریا کو ڈھانپ دیں اور آٹھ گھنٹے تک ایسے ہی رہنے دیں۔جلد ہی پھوڑا کالا ہونے کے بعد ختم ہو جائیگا۔
مسا، گومڑی
مسے ایچ پی وی کی وجہ سے ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ جلد پر چھوٹے بمپ کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔زیادہ تر انہیں سالسلک ایسڈ یا ٹھں ڈا کر کے ان کا علاج کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ انہیں ڈکٹ ٹیپ میں ڈھانپ لیتے ہیں۔ آپ ان سے نجات کے لیے مندرجہ ذیل طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔
خالص شہدکا استعمال
مسوں کا علاج خالص شہد سے کیا جا سکتا ہے۔بہت آسان طریقہ کار ہے۔شہد کو رات کے وقت مسوں پر ملیں اور اوپر پٹی کر دیں۔ کبھی کبھار یہ اتنا مفید ہوتا ہے کہ دوبارہ مسے جسم کے اس حصے کے قریب بھی نہیں بھٹکتے۔
کیلے کا استعمال
کیلا مسوں سے نجات کا سب سے آسان حل ہے۔ روزانہ کیلے کا چھلکا مسے پر مَل لیں۔ دو ہفتہ تک یہ عمل دہرائیں۔ مسا مکمل طور پر غائب ہو جائیگا۔
لہسن
اگر آپ لہسن کا آمیزہ یا جوس استعمال کریں تو آپ دو ہفتے میں مسوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ روزانہ آپ پِسا ہوا لہسن مسے پر رگڑ لیں اور اوپر پٹی لگا دیں۔ یہ عمل دن میں دو بار دہرائیں۔
سیب کا سِرکہ
سیب کا سِرکہ اس معاملے میں بھی بہت مفید ہے۔آپ رات کو سیب کا سِرکہ مسے پر لگائیں۔اس مقصد کے لیے کاٹن بال استعمال کریں اوراوپر پٹی
باندھ دیں۔رات بھر یا چوبیس گھنٹے ایسے ہی رہنے دیں۔ پھر یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔جلد ہی مسے غائب ہوجائیں گے۔

سکِن ٹیگ
یہ جلد پر نمودار ہونے والے نشان ہیں جو اکثر گردن کے آس پاس، سینہ پر اور آنکھوں کے نیچے ظاہر ہوتے ہیں۔زیادہ تریہ جلد کی جلدسے رگڑکے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔ان کے علاج کے لیے انہیں کاٹا یا برف کے ذریعے پگھلایا جاتا ہے۔ البتہ نیچے دیے گئے قدرتی طریقے مزید بہتر طریقے سے ان نشانات سے نجات دلا سکتے ہیں۔

چائے کے پودے کا آئل
تھوڑا سا پانی لیں اور اس میں چائے کے پودے کا آئل شامل کریں۔کاٹن بال کو جلد پر رگڑیں اور اوپر پٹی باندھ دیں۔یہ عمل روزانہ دویا تین بار ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ اگرچہ اس میں وقت لگتا ہے لیکن یہ سب سے محفوظ طریقہ ہے۔
سیب کے جوس کا سرکہ
سرکہ کو کاٹن بال پر لگا کر جلد پر لگائیں اور جب تک چاہیں لگائے رکھیں۔ کچھ ہی دنوں میں نشان کالا ہونے کے بعد ختم ہو جائیگا۔

کیسٹر آئل اور بیکنگ سوڈا
سکِن ٹیگ سے نجات کے لیے آپ کیستر آئل اور بیکنگ سوڈا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ان دونوں چیزوں کا ایک مکسچر تیار کریں اور اسے متاثرہ حصے پر لگائیں اور لگانے کے بعد پٹی باندھ دیں۔یہ مکسچر فریج میں 48 گھنٹے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اور ایک رات تک اسی حالت میں رکھیں۔یہ سلسلہ روزانہ دو یا تین بار تک اختیار کریں۔

ڈارک سپاٹ
ایج سپاٹ یا ڈارک سپاٹ بے رنگ کے دھبوں کو کہا جاتا ہے جو چہرے،ہاتھوں اور بازؤوں کے اگلے حصے پر نمودار ہوتے ہیں۔اگرچہ انکے ظاہر ہونے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، زیادہ تر ڈاکٹرزکے خیال میں یہ دھوپ اور بڑھتے ہوئے لِور کی وجہ سے ظاہر ہوتے ہیں۔ان سے نجات کے لیے بہترین طریقے ملاحظہ فرمائیں۔

الوویرا
الوویرا ڈارک سپاٹ کا سب سے زیادہ مؤثر حل ہے۔ تازہ ایلو لے کر اسے سیاہ دھبے پر لگائیں اور تیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ ایلو کے پودے کے اندرنی جیل بھی استعمال کریں۔
لیموں
لیموں سیاہ دھبو سے نجات کا اہم نسخہ ہے۔ایک ایک قدرتی بلیچرکا کام دیتا ہے۔ کاٹن بال کو لیمن جوس میں ڈِپ کر کے اسے سیاہ دھبوں پردن میں دو بار لگائیں اور اس کا اثر دیکھیں۔

ہارس ریڈش
ڈارک سپاٹس کو مٹانے میں ہارس ریڈش بھی اہم کردار کی حامل ہے۔ہارس ریڈش کو سرکہ میں ملا کر دھبوں پر لگائیں۔ یہ عمل تب تک جاری رکھیں جب تک دھبے غائب نہیں ہو جاتے۔
پیاز
اس کیس میں پیاز کا استعمال بھی بہت اہم ثابت ہوتا ہے۔پیاز کا جوس نکال کر دھبوں پر لگائیں اور 15 منٹ تک انتظارکریں پھر صاف کر دیں۔ یہ عمل بھی دھبوں کے مکمل خاتمے تک جاری رکھیں۔

وٹامن سی سیرم
وٹامن سی سیرم سکن کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے اندرایکٹو وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔ یہ زخمی جلد کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
کلاگڈ پور
یہ آئلکی زیادتی کی وجہ سے جلد پر نکلنے والی ایک بیماری کی قسم ہے۔ان کی موجودگی میں جلد ہموار نہیں رہتی اورسکن کی نزاکت بھی متاثر ہوتی ہے۔اس لیے اس جِلدی بیماری سے نجات اشد ضروری ہوتی ہے۔ اگر اس کا جلد علاج نہ کروایا جائے تو یہ جسم میں انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔

بھاپ کا استعمال
اس بیماری سے نجات کا سب سے اہم آلہ بھاپ ہے۔اس کے لیے پہلے آپ اپنا چہرہ دھوئیں۔ پھر اپنا چہرہ ایک ابلے پانی سے بھرے برتن کے اوپر رکھیں۔ سر پر تولیہ لپیٹ لیں۔ یہ عمل دس سے پندرہ منٹ تک جاری رکھیں۔پھر اپنا چہرہ دھوئیں اور گرم پانی سے چہرے کو متعدد بار صاف کریں۔ اس کے بعد چہرے کا باقی حصہ صاف شفاف کرنے کے لیے اس کے اوپر سرکہ لگائیں۔
شوگر سکرَب
شوگر سکرب ایک اور اہم طریقہ ہے جو چہرے کی نزاکت واپس لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ شوگر اور لیمن کا مکسچر تیار کر لیں اور پھر ایک کاٹن کے ٹکڑے سے اسے منہ پر مل لیں۔ پورے چہرے پر رگڑںے کے بعد چہرہ صاف کریں اور گرم پانی سے دھو لیں۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…