منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے راحیل شریف کو توسیع کی پیشکش کیوں کی؟ آرمی چیف نے کیا جواب دیا؟عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے فوج سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی۔اسلام آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کئی بار آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع اور فیلڈ مارشل بننے کی پیش کش کی کیونکہ وہ فوج سے خوفزدہ ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اس بیان کے بعد اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوچکی ہیں کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ہائی رینک فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی۔
دوسری جانب بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں سال نومبر میں ختم ہورہی ہے۔جنوری 2016 میں جب سوشل میڈیا پر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بحث جاری تھی تو اْس وقت آرمی چیف نے ایک واضح بیان دیا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہں ہیں اور مقررہ وقت پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…