اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مصری مسلمان کھلاڑی کا اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار، اسلام الشہابی کے ساتھ کیا، کیاگیا ؟ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریو ڈی جنیرو (این این آئی)برازیل کے شہر ریو میں اولمپکس حکام کے مطابق مصر کے جوڈو کے کھلاڑی اسلام الشہابی کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام الشہابی نے اپنے اسرائیلی حریف کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا گذشتہ ہفتے جوڈو کے ہیوی ویٹ مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں اسلام الشہابی کو اسرائیلی کھلاڑی اور سیسن نے شکست دی تھی تاہم مقابلے کے بعد الشہابی نے ہاتھ ملانے اور روایتی طور پر جھکنے سے انکار کر دیا تھا ٗمقابلے کے بعد انھیں حاضرین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔خیال رہے کہ جوڈو کے کھیل میں دونوں کھلاڑی روایت کے طور پر ایک دوسرے کے سامنے سر جھکاتے ہیں، جو جاپان میں تعظیم کی علامت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان نے ڈسپلنری کمیشن کے اجلاس کے بعد بتایا کہ مصر کی اولمپک کمیٹی نے اسلام الشہابی کے اس فعل کی سخت مذمت کی ہے اور انھیں گھر واپس بھیج دیا ہے۔ڈسپلنری کمیشن کے مطابق اس کھلاڑی کا رویہ کھیل اور اولمپک کی دوستانہ اقدار کے منافی تھا اس کے ساتھ ساتھ کمیشن نے مصر کی اولمپک کمیٹی کو کھلاڑیوں کو اولمپک مقابلوں میں شرکت سے قبل اولمپکس کی اقدار کے حوالے سے مطلع کرنے اور مستقبل میں اس قسم کے کسی واقعہ سے بچاؤ کو یقینی بنانے کی تلقین کی ۔خیال رہے کہ 32 سالہ اسلام الشہابی نے 2010 میں عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا اور انھیں سوشل میڈیا پر اور ان کے آبائی ملک میں شدت پسند حلقوں کی جانب سے اس مقابلے سے دست بردار ہونے کیلئے دباؤ کا سامنا بھی تھا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…