کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت1197ڈالر کی سطح پر آگئی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے 47500اور 10گرام سونے کی قیمت43روپے اضافے سے 40714روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت680روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں