اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے انسپکٹر مہر تسنیم کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے انسپکٹر مہر تسنیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ملا اختر منصور کو شناختی دستاویزات جاری کرنے کے معاملے میں غیر قانونی سمن جاری کیے اور ایک غیر متعلقہ شخص کو کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد نے شکایت ملنے پر انسپکٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق محکمانہ انکوائری میں ایف آئی اے انسپکٹر قصور وار قرار ٹھہرے ٗانسپکٹر تسنیم مہر تاحال فرار ہیں جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔