کراچی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ میں ناکامیوں کو سچے دل سے تسلیم کرنے پر سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کپتان مصباح الحق کی تعریف کی ہے۔منگل کو ایک بیان میں صلو نے ٹیم کی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر مصباح کو سراہا۔’میرے خیال میں مصباح نے ٹیم پرفارمنس پر حیلے بہانوں کا سہارا لینے کی کوشش کے بجائے سچائی پر مبنی موقف اختیار کیا’۔’پاکستان کیلئے اب آر یا پار کی صورتحال ہے، ہمارے پلیئرز کو متحد ہو کر اگلے چاروں میچ جیتنا ہوں گے بصورت دیگرکواٹر فائنل میں پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے’۔سابق ٹیسٹ کرکٹر صلو کے خیال میں مصباح نے انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دو میچوں میں شکست پرلڑکوں کو مایوسی سے باہر نکلنے کا بہت اچھا مشورہ دیا۔صلو نے 40 سالہ کپتان کے خیالات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں درست سمت میں قرار دیا۔’اگر شکست ہمارے کھلاڑیوں پر حاوی رہے گی تو وہ کبھی بھی متحد ہو کر جیت نہیں سکیں گے’۔صلو نے میگا ایونٹ میں ٹیموں کامجموعی تجزیہ کرتے ہوئے کہا بعض فیورٹ ٹیموں کوہونے والی اپ سیٹ شکست سے ثابت ہوتا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا خراب دن ہو سکتا ہے۔’انڈیا کے ہاتھوں جنوبی افریقہ یا پھر ویسٹ انڈیز کی آئر لینڈ سے اپ سیٹ شکست پاکستان کو ورلڈ کپ میں بھر پور طریقے سے واپس آنے کی امید دلاتی ہے’۔’اگر ہمارا کامبی نیشن درست رہا اور زمبابوے کے خلاف اگلے میچ میں جیت گئے ،تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم چیزوں کو اپنے حق میں تبدیل نہ کر سکیں’۔منگل کو کینبرا میں ویسٹ انڈیز- زمبابوے میچ پر صلو کا کہنا تھا کہ کرس گیل کی جارحانہ اور ریکارڈ ساز ڈبل سنچری نے زمبابوین پلیئرز کے حوصلے ختم کر دیے ہوں گے اور پاکستان کو اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔’ہم اتوار کو زمبابوے کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلیں گے اور گیل نے ان کے ساتھ جو کچھ کیا ،اس پر وہ نفسیاتی دباو¿ میں ہوں گے’۔’ہمارے کھلاڑیوں کو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ کھیل دکھانا چاہیئے تاکہ حریف ٹیم پچھلے قدموں پر ہی رہے’۔صلو کا ماننا ہے کہ سعید اجمل ، محمد حفیظ اور جنید خان کی عدم موجودگی سے پاکستان کے میگا ایونٹ جیتنے کے امکانات کم ہوئے۔’اگر ورلڈ کپ میں ہمیں میچ جتانے والے باو¿لرز کی خدمات حاصل ہوتیں تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کو زیر کر لیتا اور افتتاحی میچ میں انڈین بلے بازوں کو مشکل ہوتی ‘۔’تاہم، اب بھی کچھ ختم نہیں ہوا اور ایک اچھا میچ کھیل کر پاکستان اپنی قسمت جگا سکتا ہے’۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی



















































