پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ بارے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر ،عطیات کے چیکوں کے ساتھ کیا ہوتارہا؟نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ بارے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ،تحقیقاتی ٹیم نے اخراجات اور چیئرمین سیکرٹریٹ کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کر دیا جبکہ عطیات کے چیکوں کے حوالے سے بھی باضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے فنانس بورڈ نے 2015 ء میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والے اخراجات بارے لاہور آ کر تحقیقات کیں ۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ دس لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر حاصل کیا گیا ، دس فیصد سالانہ کرائے میں اضافہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کا چیئرمین سیکرٹریٹ بھی پارٹی کے نام نہیں ، معاہدہ انفرادی حیثیت میں کیا گیا،53لاکھ روپے چیئرمین سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش پرخرچ کیے گئے ۔ تین سال معاہدے سے قبل سیکرٹریٹ چھوڑنے پر پارٹی کو تقریباًچالیس ملین کے مالیاتی نقصان کا سامنا کرنا ہوگا۔ لوکل باڈیز انتخابات کی فیس کی مد میں 24 ملین روپے سے زائد اکٹھے ہوئے۔ اکٹھی ہونے والی فیس کی دستاویزات بینک ڈاکو منٹس اور دیگر ریکارڈ کی عدم مماثلت پر تحفظات کا اظہار بھی سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے اخراجات متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ہوئے اور انکے ووچرز بھی فراہم نہیں کیے جا سکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عطیات کے چیکوں کے حوالے سے بھی باضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین سیکرٹریٹ کے معاملات میں گڈ گورنس کا فقدان رہا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…