اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کوئٹہ دھماکہ،دہشت گردوں کی کس نے مدد کی؟ حیرت انگیز انکشاف،پاکستان نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا- مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ کوئٹہ دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی مدد حاصل رہی ہے۔ این ڈی ایس اور “را” کا گٹھ جوڑ بھی سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھارت کیساتھ خصوصی مذاکرات چاہتے ہیں۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کوئٹہ دہشتگرد حملے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے “را” کی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کو خصوصی مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے سیکرٹری خارجہ جلد بھارتی ہم منصب کو خط لکھیں گے۔سر تاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز مرتب کر لی ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان ایجنسی این ڈی ایس اور آئی ایس آئی کے درمیان رابطے بحال کرنا چاہتے ہیں۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے تنہا ہونے کا تاثرغلط ہے ، امریکہ کیساتھ بھی اچھے دو طرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔