اسلام آباد( این این آئی)غلطی کی نشاندہی کرنے والے کو وزارت داخلہ نے ایک لاکھ روپے انعام دیا ٗسینیٹر اعظم سواتی نے بھی متعلقہ افسر کیلئے بطور انعام ایک لاکھ روپیہ بھجوایا تاہم وہ واپس کر دیئے گئے کیونکہ وزرت داخلہ نے انعام دیدیا ہے ٗ بلیک لسٹ امریکی شہری کے معاملے میں جس افسر نے غلطی کی نشاندہی کی اس افسر کو تعریفی اسناد دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ امریکی شخص جاسوس نہیں تھا، کم از کم کوئی ایسے شواہد سامنے نہیں آئے لیکن قابل اعتراض سرگرمیوں میں ضرور تھا ٗ جے آئی ٹی ر پورٹ اور عدالتی حکم کی روشنی میں اس امریکی شہری کو ڈی پورٹ کیا جائیگا۔