لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے لندن سے معروف اینکر اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو اس وقت عدالت میں تھے کہا کہ وہ بعد میں رابطہ کریں گے اس پر چودھری شجاعت حسین نے اس شعر پر بات ختم کر دی۔ تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اَے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے ۔