میر پور (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے آزاد جموں کشمیر کے صدارتی انتخابات کیلئے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں ۔صدارتی انتخابات کے لئے 3امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں 160سابق سفارت کار محمد مسعود خان مسلم لیگ (ن) ،سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر (پی پی پی آزاد کشمیر) اور سید مجاہد حسین نقوی (آزاد کشمیر مسلم لیگ) شامل ہیں جن میں سیریٹرننگ آفیسر نے 2امیدواروں محمد مسعود خان اور چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جبکہ تیسرے امیدوار مجاہد حسین نقوی کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کی وجہ سے مسترد ہو گئے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدارتی انتخابات 16اگست 2016کو دن 10تا3 بجے تک قانون ساز اسمبلی مظفر آباد میں ہوں گے،جس میں آزادکشمیر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سمیت قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے اراکین اگلے 5سال کے لئے آزاد کشمیر کے نئے صدرکا انتخاب کریں گے ۔