پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلامی ملک میں توایسا کام ہی ہونا چاہئے ! خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئی تاریخ رقم،متفقہ طور پر زبردست قدم اُٹھالیاگیا

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے سود کے خاتمے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی جبکہ اسلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے پورے اوردرست الفاظ لکھنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ انگریزی اورعربی زبان میں الفاظ کے معنی مختلف ہوتے ہیں،انگریزی میں مختصر ناموں سے اسلامی ہستیوں اورمقامات مقدسہ کی تضحیک ہوتی ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا ، اسمبلی نے سود کےْ خاتمے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی ،قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ملک سے سود کے ناسور کا خاتمہ کریں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں نجی قرضوں پرامتناعی سود بل بھی پیش کیا گیا ،بل کے تحت نجی کاروبار میں سود لینے پر پابندی ہوگی،بل کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو 10لاکھ جرمانہ اور10سال قید ہوسکتی ہے،،اسمبلی اجلاس میں اسلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے پورے اوردرست الفاظ لکھنے سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی ،قرار داد میں کہا گیا کہ ا سلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے نام انگریزی اصلاح میں غلط لکھے جاتے ہیں،انگریزی اورعربی زبان میں الفاظ کے معنی مختلف ہوتے ہیں،انگریزی میں مختصر ناموں سے اسلامی ہستیوں اورمقامات مقدسہ کی تضحیک ہوتی ہے،قرار داد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مسجد کو Mosqueکی بجائے Masjidمکہ کو Meccaکی بجائےMakkahلکھا اور پڑھا جائے،اسی طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام MOHDکی بجائے Muhammad لکھا اورپڑھا جائے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…