لاہور(این این آئی)پاکستان کے دو طلبہ نے فلوریڈا میں ہونے والی ایم ایس آف اسپیشلسٹ ورلڈچمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ایف ایف سی گرامر سکول میرپور ماتھیلو کے طلبہ وقاص علی اور شاہزیب اسحاق نے MS Word 2013 اور MS Word 2010 کی کیٹیگریز میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ ایم ایس آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چمپئنشپ ہر سال سینٹریپورٹ اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کروایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے نوجوان طلباءکو موقع فراہم کیا جاتا کہ وہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایم ایس ورڈم، ایکسل اور پاور پوائینٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔