مظفرآباد ( آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف کا نیلم جہلم منصوبے کا دورہ کیا ،ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ واپڈا حکام نے وزیر اعظم کی آمد کا علم ہونے پر علاقے میں بجلی کی سپلائی مکمل بحال کر دی اور کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جس سے عوام نے چند گھنٹوں کیلئے سکھ کا سانس لیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت آزادکشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک طرف انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ دوسری جانب آزادکشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی سے پاکستان کے بیشتر علاقے بھی متاثر ہونے لگیں ہیں جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے اچانک نیلم جہلم پروجیکٹ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ واپڈا حکام کو وزیر اعظم کی آمد کا علم ہونے پر علاقے میں بجلی بحال کر دی جس سے علاقے میں عوام نے چند گھنٹوں کے لئے سکھ کا سانس لیا تاہم وزیر اعظم کے جاتے ہی علاقے میں لوڈشیڈنگ بحال کر دی گئی ۔وزیر اعظم نواز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کو جلدی مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی انھوں نے کہا کہ اگر نیلم جہلم پروجیکٹ جلد مکمل ہوجاتا ہے تو اس سے آزادکشمیر اور پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لو ڈ شیڈنگ ختم ہوسکتی ہے جس پر نیلم جہلم پروجیکٹ کے افسرانوں نے وزیراعظم پاکستان کو بریفنگ بھی دی جبکہ دورے کے دوران وفاقی وزراء بھی موجو د تھے ۔۔