منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

جشن آزادی پرتباہی کا منصوبہ ناکام، 4 خودکش بمبار گرفتار نشانہ کیا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی میں انٹیلی جنس اداروں نے 14اگست کے موقع پر دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، 4 خودکش بمباروں کو گرفتار کرکے پانچ خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ زرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ جمرود میں انٹیلی جنس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار خودکش بمباروں کوگرفتار کرلیا ، گرفتار افراد سے پانچ خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد بھی برآمد کیا گیا۔زرائع کا مزید کہنا تھا کہ خودکش بمبارچودہ اگست کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،سیکیورٹی اداروں نے خودکش بمباروں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔جمرود کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات، اسپتالوں سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جب کہ دہشت گردوں کو جمرود کی سب سے بڑی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…