لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا ایمانداری سے ٹرائل ہوا تو حکمران پھنس جائیں گے۔ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جو الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں نہ لکھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 10 سال تک حکومت کی اور 2009ء سے پہلے کا کوئی اکاؤنٹ ہے تو ثابت کیا جائے۔ میری کوئی آف شور کمپنی تھی نہ اب ہے۔ جنیوا میں بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں، اگر ہے تو لے لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ وہ اپنے اور اسحاق ڈار سمیت 15 اور لوگ لے آئیں میں اکیلا انھیں جواب دوں گا۔