بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

جنگ تم نے شروع کی ہے ختم ہم کر ینگے دبنگ اعلان ہو گیا

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

کوئٹہ ( آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرینگے دہشتگرد جہاں بھی ہونگے ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے دہشتگردی کیخلاف حوصلے بلند ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے ریاست کے دشمن کواب کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے جہاں بھی ہونگے وہاں ٹارگٹ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سول ہسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے جگہ کا معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کرینگے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کر نا چا ہتا ہے شہیدوں کا خون رائیگا نہیں جانے دینگے ظالموں کے سامنے ڈٹ کر رہیں گے ریاست کے دشمن کو اپنا دشمن تصور کر کے ان کا مقابلہ کرینگے دہشتگرد جہاں بھی ہونگے ہم ا س جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی داد قابل تعریف ہے اور4 روز قبل بھی ’’را‘‘ کے6 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا بھارت اور ان کے خفیہ ادارہ ’’را‘‘ براہ راست بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے ظالموں نے ہمارے ایک نسل کو تباہ کر دیا اور اب ہم ان کی نسل کو تباہ کر دینگے جنہوں نے ہمارے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا دہشتگرد ظالم ہے ہم ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان میں آخری سانسیں لے رہی ہے دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ ہو رہی ہے بلوچستان میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہے اس موقع پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…