ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے خانہ کعبہ کی 108 سال پرانی تصویر جاری کردی۔ سعودی عرب کے ایک اخبار نے کعب اللہ کی 108 سال پرانی ایک نایاب تصویر شائع کر کے اہل اسلام کے دل موہ لئے ہیں۔یہ تصویر اس وقت کی ہے جب مملکت میں ابھی تیل دریافت نہیں ہواتھا۔عربی روزنامہ العجل کے مطابق یہ تصویر 1908 میں لی گئی تھی جسے رواں ہفتے شاہ عبدالعزیز ادارہ برائے ثقافت نے جاری کیا ہے۔مسجد حرام کی اس انتہائی نایاب تصویر میں دومینار اور کعباللہ کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ مسجد الحرام اس وقت دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے جہاں ایک وقت میں لاکھوں فرزندان اسلام عبادت کرسکتے ہیں۔