بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی تحریک احتساب چل پڑی،کپتان نے ابتداء میں ہی حیران کردیا،حیرت انگیز آغاز،اسلام آباد کے بعد کیا ہوگا؟اعلان کردیاگیا

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کی تحریک احتساب چل پڑی،حیرت انگیز آغاز،اسلام آباد کے بعد کیا ہوگا؟اعلان کردیاگیا،بڑی تعداد میں عوام کی شرکت، حد نگاہ تک کارکنوں سے بھری ہوئی گاڑیاں ہی گاڑیاں،پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس اور آف شور اکاؤنٹس کی فوری تحقیقات کیلئے اعلان کردہ ’تحریک احتساب’ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا ٗ ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا ٗقوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی ٗ امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی ٗوزیر اعظم نواز شریف سے جواب مانگنا جمہوری حق ہے، اسلام آباد کے بعد لاہور کی طرف رخ ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس اور آف شور اکاؤنٹس کی فوری تحقیقات کیلئے اعلان کردہ تحریک احتساب کا آغاز کر دیا ہے ٗتحریک کا باقاعدہ آغاز اتوار کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے کیا گیا جس کی قیادت تحریک انصاف کے سربراہ خود عمران خان کر رہے تھے اس سلسلے میں جی ٹی روڈ پشاور میں زکوڑی پل کے قریب صبح ہی سے تحریک انصاف کے کارکن جمع ہونا شروع ہوگئے تھے یہاں جنوبی اضلاع اور پشاور کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کی صوبائی رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی کی قیادت میں آنے والے جلوس بھی اکٹھے ہوتے رہے۔تحریک انصاف نے کارکنوں نے شدید گرمی کے باوجود جی ٹی روڈ کو ایک طرف سے بند کرکے بڑی تعداد میں ایک جانب جمع تھے اور وقفے وقفے سے ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کرتے رہے۔ریلی میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کے علاوہ خواتین کارکنوں نے بھی شرکت کی تاہم شدید گرمی کی وجہ سے بیشتر پی ٹی آئی رہنما گاڑیوں کے اندر بیٹھے رہے ٗ اس دوران کارکن گاڑیوں کی چھتوں میں بیٹھ کر نعرہ بازی کرتے رہے اس سے پہلے ریلی کی وجہ سے مرکزی جی ٹی روڈ کا ایک حصہ بھی مکمل طورپر بند کردیا گیا تھا جس سے عام مسافروں کو کئی قسم کے مشکلات کا سامنا رہا۔ رش میں گاڑی سمیت پھنسے ہوئے ایک شخص ملک ساجد نے کہا کہ شدید گرمی میں دو گھنٹوں سے ان کی گاڑی پھنسی رہی اور ان کے ساتھ گاری میں بیمار خواتین اور بچے ہیں جو پیاس کی وجہ سے چیخ رہے تھے تحریک انصاف کی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ٗگلے میں پٹکے، سر پر ٹوپی ٗہاتھ میں پارٹی پرچم اٹھائے پی ٹی آئی کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر کپتان سے یکجہتی کا اظہار کر تے رہے۔ پشاور میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کرپشن نے ملکی ادارے تباہ کردئے ہیں، کرپشن غریب کو غریب تر اورامیرکو امیر ترین بناتی ہے، ہماری تحریک ملک کو کرپشن سے بچانے کے لئے شروع کی گئی ہے اور یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا۔ حکمران ٹولہ ملکی پیسہ بیرون ملک منتقل کررہا ہے یہ تمام پیسہ قوم کا ہے تو قوم کو ہی اس کی حفاظت کرنا ہوگی، وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا اور اپوزیشن کے ٹی او آر ماننے تک سڑکوں پر ہی رہیں گے، امید ہے کہ ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر مگرمچھوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتاہے اور نیب صرف پٹواریوں کو پکڑنے کے لئے ہے جبکہ بڑی مچھلیاں آزاد گھوم رہی ہیں ، نیب کا فرض ہے کہ وہ نواز شریف سے پوچھے کہ اربوں روپے کی جائیدایں اور محل کہاں سے آئے تاہم نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہا ہے۔ نواز شریف خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر وزیر اعظم سے حساب لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کر کے باہر لے جاتاہے،کرپشن غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بناتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک آپ کے ساتھ رہوں گا۔ تاروجبہ میں احتساب ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے، نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تحریک احتساب کے آغاز کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے کیونکہ کرپشن سے سب سے زیادہ عام آدمی کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ وہ وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کی کرپشن کو چھپانے کی بجائے ان کا احتساب کرے اور ان سے پوچھے کہ ان کے پاس اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے؟عمران خان کا الیکشن کمیشن کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن والو! جان لو، قوم بیدار ہو چکی۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے جواب مانگنا جمہوری حق ہے، اسلام آباد کے بعد لاہور کی طرف رخ ہو گا۔بعد ازاں پبی میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانیو! اپنے پیسوں کی حفاظت کرنا سیکھو۔ انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ ابھی تو ہم صرف پبی پہنچے ہیں، اگر میں آپ کو لاہور لے کر جاؤں تو میرے ساتھ چلیں گے، جس کے جواب میں کارکنوں نے پرجوش نعرے لگا کر انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…