پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

ساؤتھ افریقہ اور جرمنی جانے کے خواہشمند وں سے درخواستیں طلب 

datetime 7  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ دویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہونے والی ’’19 ویں افریقہ کام‘‘ کی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 26 اگست 2016 ء تک درخواستیں طلب کرلیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 15 نومبر 2016 ء کو ہوگا جس میں بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس انٹیلی جنس، سی آر ایم سلوشنز، ہارڈوئیرز، نیٹورکس، کنزؤمر ٹیکنالوجی سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی نمائش تین روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی ااستفادہ کیا جا سکتا ہیپاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے( ٹی ڈے اے پی) نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’فروٹ لاجسٹکا‘‘ میں شرکت کیلئے 15اگست 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش کا آغاز 8 فروری 2017ء کو ہوگا۔ جس میں تازہ پھل ‘ سبزیاں ‘ خشک پھل ‘ ارگینک مصنوعات ‘ مصالحہ جات ‘ جمے ہوئے پھل اور سبزیاں اور پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کے آلات وغیرہ کے برآمد کنندگان شرکت کرسکتے ہیں ۔ نمائش میں شرکت سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی جس سے قومی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ عالمی نمائش کا انعقاد 8تا 10فروری 2017ء کو برلن میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…