کراچی (آن لائن) حکومت سندھ نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے بیٹے عمر رحمان ملک سے دفتر خالی کرالیا ہے۔ عمر رحمان ملک سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کے دور میں معاون خصوصی برائے خزانہ تھے اور انہیں محکمہ خزانہ کی عمارت میں دفتر بھی ملا ہوا تھا مگر سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد جب سید مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ بنے تو عمر رحمان ملک کو کوئی عہدہ نہیں ملا۔رحمان ملک نے آصف علی زرداری سے شکایت کی جس پر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سےبھی بات کی، وزیراعلی سندھ نے عارضی طور پر عمر رحمان ملک کو دفتر دینے کی ہدایت کردی تب یہ معاملہ ٹھنڈا ہواتاہم انہیں کوئی عہدہ نہیں دیاگیا۔