منیلا(آئی این پی )سال رواں پہلے سات ماہ کے دوران وسطی فلپائن کے سیاحتی مقام جزیرہ بوراکے آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ملائے میونسپل ٹورازم دفتر کی میری این سو میلر نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ جنوری سے جولائی تک چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 187089ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 2015کی زیر تبصرہ مدت کی تعداد78686سے 138فیصد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال رواں کے پہلے سات مہینوں میں جنوبی کوریا بورا کے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی فہرست میں نمایاں رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری سے جولائی کی مدت کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد29.47فیصد کے اضافے سے 558014رہی ہے ۔ اس سلسلے میں چین دوسرے ، ملائشیا اور امریکہ بالترتیب تیسرے اورچوتھے نمبر پر ہے ۔