اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں پھیلانے کے لئے پر عزم ہے، بلوچستان میں جاری میگا منصوبوں کے ثمرات سے وہاں کی عوام مستفید ہو گی، ہماری اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی، ہماری حکومت ترقی اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، عوام معیشت کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی دیکھ رہے ہیں ، ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہو چکی ہے، عوام کا ہماری پالیسیوں پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل بزنجو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے جب کہ بلوچستان میں جاری میگا منصوبوں کے ثمرات سے وہاں کی عوام مستفید ہو گی۔ ہماری اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔ وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل بزنجو نے ملاقات میں وزیراعظم کو اپنی وزارت کے مختلف امور سے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ حاصل بزنجو نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بلوچستان کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ترقی اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، عوام معیشت کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی دیکھ رہے ہیں جب کہ ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہو چکی ہے، عوام کا ہماری پالیسیوں پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پہ یقین رکھتی ہے، عوام نے معیشت سمیت ہر شعبے میں بہتری دیکھی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے لئے بلاامتیاز ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ بعدازاں وزیراعظم نواز شریف سے سربراہ قومی وطن پارٹی اور رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملاقات کی جس میں قومی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومت ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں توسیع دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں