پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ کی کس چیز سے شدید غصہ آتا ہے؟ گوری خان نے چپ کا روزہ توڑ دیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ تو کئی مقامات اور انٹرویوز کے دوران اپنی فیملی اور اہلیہ کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی بیوی گوری خان اتنی زیادہ سوشل نہیں۔تاہم حال ہی میں فلم فیئر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے گوری خان نے اپنے اور شاہ رخ کے رشتے کو لے کر کئی باتیں بتائیں۔گوری کا کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ خان کی جس عادت پر انہیں شدید غصہ آسکتا ہے تو وہ ان کی طویل میٹنگز ہیں جو ایک گھنٹے سے شروع ہوکر 24 گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ظاہر ہے شاہ رخ خان سپر اسٹار ہیں اور بولی وڈ میں ان کی کافی مانگ بھی ہے تاہم گوری خان کو ان کا اتنا مصروف رہنا پسند نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا ایک شخص کے ساتھ 24 گھنٹے میٹنگ کیسے کی جاسکتی ہے؟تاہم شاہ رخ خان کی کامیابی اور بہترین انداز سے زندگی گزارنے کے طریقے پر گوری کو فخر ہے۔گوری نے کہا کہ ’ہمارا سفر نہایت خوبصورت ہے، ہماری شادی کو 25 سال ہوگئے، مجھے لگتا ہے کہ ہمارا سفر شاندار رہا جہاں سے میں نے اور شاہ رخ نے شروعات کی، ہم کیسے ممبئی آئے اور ہماری ذاتی زندگی کیسے آگے بڑھی۔
واضح رہے کہ گوری خان ایک کامیاب انٹیریر ڈیزائنر بھی ہیں اور ان کے مطابق ان کے شوہر شاہ رخ خان نے ہی ان کے اس بزنس کا آغاز کیا۔شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 میں ہوئی، ان کے تین بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں۔شاہ رخ اور گوری کی جوڑی کا شمار بولی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا ہے، خیال رہے کہ شاہ رخ کو کئی ایونٹس میں ’جورو کے غلام‘ کا خطاب بھی دیا جاچکا ہے۔شاہ رخ خان نے گوری خان کے لیے ممبئی میں ان کا پسندیدہ گھر ’منت‘ بھی بنوایا جس کا شمار ہندوستان کے خوبصورت اور مہنگے ترین گھروں میں کیا جاتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…