اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ڈاکٹر عاصم کو نیند کیوں نہیں آتی ، میڈیکل رپورٹ نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈ یکل رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم ابھی تک خوف کا شکار ہے ۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، سابق مشیر پیٹرولیم کے خلاف بورڈ آف ریونیو کے گواہان پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ گواہوں نے ڈاکٹر عاصم کی زمینوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ پیش کرنا تھا ۔سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل رپورٹ میں بتائی بیماریوں کا ہر دوسرا شخص شکار ہے، چھ ماہ سے ملزم کا طبی معائنہ ہو رہا ہے مگر وہ ٹھیک کیوں نہیں ہو رہا ؟ ملزم کو کبھی کسی اسپتال میں لیجایا جاتا ہے اور کبھی کہیں ۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی تنا کا شکار ہیں اور رینجرز کی وردی دیکھ کر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں ۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق مخصوص حالات میں ڈاکٹر عاصم خوف کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ نجی ہسپتال میں انکی سائیکو تھراپی کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…