اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا اسلام آبادمیں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے حوالے سے پاکستان کے خلاف دن بھر زہریلا پروپیگنڈا کرتا رہا ،بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ کانفرنس سے راجناتھ سنگھ کے خطاب کو پاکستانی میڈیا میں دکھانے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں پاکستانی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی تقریر کو کسی ٹی وی چینل پر دکھایا گیا۔دوسری جانب پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سارک وزراء داخلہ کانفرنس سے خطاب میں دہشتگردی اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ٹھوس موقف پیش کرنے پربھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اس نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈاشروع کردیا اور پرانے الزامات دہراتا رہا۔
بھارت کے تمام بڑے نیوز چینلز ،زی نیوز،این ڈی ٹی وی ،سٹار نیوز اور دیگر چینلز دفاعی اور سیاسی تجزیہ کاروں سے پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں پرمبنی تبصرے کرواتے رہے۔اس سے قبل پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سارک وزراء داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کی الزام تراشیوں پر کرارا جواب دیا اور کہاکہ آزادی کی جدوجہد اور دہشتگردی میں بہت زیادہ فرق ہے کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشتگردی نہیں تو کیا ہے،پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے بہت سے نقصان اٹھایا اور ہم آج بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،دہشتگردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے،اب الزام برائے الزام کے بجائے بامقصد مذاکرات سے معاملات کرنے کا وقت آگیا ہے۔قبل ازیں اجلاس میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ ایک ہی میز پربراجمان تھے لیکن دونوں نے روایتی طور پر ایک دوسرے سے مسکراہٹ کا بھی تبادلہ نہیں کیا۔ بھارتی وفد وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پاکستان اور وادی کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی کھلے لفظوں میں مذمت کی تاب نہ لاسکا اور راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں اختتامی سیشن میں شرکت کئے بغیر ہی اپنے ملک واپس لوٹ گیا۔
چوہدری نثار نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے راج ناتھ سارک کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے گئے بھارت نے جواب میں کرنا شروع کر دیا۔۔؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































