کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہا ؤ س جا تے ہوئے راستے میں گندگی دیکھ گا ڑی روک لی ۔ ذرائع کے مطا بق سندھ کے نئے وزیر اعلی دفتر جا تے ہو ئے راستے میں کھڑا پا نی اور گندگی دیکھ کر گا ڑی سے اتر گئے اور بر ہمی کا اظہار کیا ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہا ں گندگی کیو ں ہے اس کو فوری طوری پر صاف کر وایا جا ئے یا د رہے چند روز قبل سند ھ کے نئے وزیر اعلی کی حیثیت سے ذمہ داریا ں سنبھالنے والے مراد علی شاہ آج کل بھر پو ر ایکشن میں دکھا ئی دے رہے ہیں ۔رینجر ز کے اختیا رات میں تو سیع دینے جیسے فیصلو ں کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ان کی کپتانی میں سند ھ میں امن و امان اور تر قی کی راہ پر گا مزن ہو سکے گا۔