اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاسی رہنما ء و سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن اور جنرل (ر) امجد شعیب کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخلص نہیں کہ پورے ملک میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ہو۔ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آج تک ایک بار بھی یہ بات نہیں کی کہ پنجاب میں بھی آپریشن ہونا چاہئے۔ جب بھی سندھ میں کسی پی پی کے بندے پر ہاتھ آتا ہے تو انہیں پنجاب یاد آ جاتا ہے۔
جنرل (ر) امجد شعیب کی بات کے جواب میں سینئر پی پی رہنماء ندیم افضل چن نے کہا کہ کیا صرف پیپلز پارٹی ڈیمانڈ کرے تو آپ نے پنجاب میں آپریشن کرنا ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ہمارے مطالبے پر آپریشن کیا جائے گا؟ ندیم افضل چن نے کہا کہ کیا صرف ہم پاکستان کے شہری ہیں؟ آپ آپریشن کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے؟ ندیم افضل چن کی بات کے جواب میں جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ جو اپوزیشن کا لیڈر پارلیمنٹ میں بیٹھا ہوا ہے کیا اس کے منہ میں زبان نہیں ہے؟ اس کو بھی تو منہ کھولنا چاہئے۔ جنرل (ر) امجد شعیب کی بات سن کر پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ جنرل صاحب آپ زیادہ جذباتی ہو گئے ہیں ۔ اور آپ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ہم آپ کو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔ ہمیں آپ سے ڈر بھی لگتا ہے کیونکہ ہمیں اپنی چمڑی بھی عزیز ہے۔ جان کی امان پاؤں تو پھر آپ پورا سچ بولیں ناں۔ آپ پھر بڑے بڑے جرنیلوں کا بھی حساب لیں اور جنرل کیانی کے بھائی کا بھی حساب لیں۔
’’ہمیں اپنی چمڑی عزیز ہے‘ ہمیں آپ سے ڈر لگتا ہے ‘‘ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق جنرل کے درمیان تلخ کلامی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں