اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں چیلنجز کے باوجود سارک ممالک نے نمایاں پیشرفت کی ، خطے میں ترقی کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے،ہماری حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کام کیا جس سے واضح کامیابیاں حاصل ہوئی ، دہشتگردی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سارک ممالک سے مل کرکام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔جمعرات کو وہ ساتویں سارک ممالک وزرائے داخلہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سارک وزرائے داخلہ کی 7ویں کانفرنس کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے،وزرائے داخلہ کانفرنس میں خطے کے اہم معاملات پر بات چیت ہوگی،خطے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہماری حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کام کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے واضح کا کامیابیاں حاصل کی ہیں،چیلنجزکے باوجود سارک ممالک نے نمایاں پیشرفت کی ،خطے میں سارک پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال کردار ادا کر رہاہے،جنوبی ایشیاء وسائل سے مالا مال خطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ممالک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،پاکستان توانائی کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہاہے اور خطے میں مضبوط روابط کیلئے کوشاں ہیں،توقع ہے کہ سارک کے فیصلے رکن ممالک کیلئے حوصلہ افزا ثابت ہونگے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی اور بدعنوانی کیلئے سارک سے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں،توقع ہے کہ سفارشات سے خطے میں تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی ممالک بھی پرامن اور خوشحال ہوں،پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے امن کا خواہاں ہے، پرامن ہمسائیگی کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کاساتویں سارک ممالک وزرائے داخلہ اجلاس سے خطاب
4
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں