اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بچوں کے اغوا کا معاملہ، پنجاب پولیس نے حیرت انگیز بیان دیدیا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کا کوئی منظم گینگ ملوث نہیں،بچو ں کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس نے لا پرواہی کا مظاہرہ نہیں کیا ، گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا رآئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان بھی مو جود تھے ۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ لاپتہ بچو ں کی تلا ش کیلئے وسیع حکمت عملی بنا ئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن سے ہی لا پتہ بچوں کو تلاش کرنے کی ہدایت جا ری کر دی تھی جس کے بعد پو ری محنت اور جانفشانی سے کام کیا جا رہا ہے۔ بچو ں کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس نے لا پرواہی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ رواں سال اغواء برائے تاوان کے 4کیس رپورٹ ہوئے ۔ چاروں کیسز میں بچے بازیاب کرائے گئے ملزمان گرفتار کیے گئے یا مارے گئے۔ سارے لاپتہ ہونیوالے بچے اغواء نہیں ہوئے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق پنجاب میں بچوں کے اغواء کا کوئی منظم گینگ ملوث نہیں ، پنجاب میں گزشتہ سال 6793بچے لا پتہ ہوئے۔ 6661بچے خود گھروں میں واپس آگئے ، پنجاب میں گزشتہ 5سال میں ابھی تک 132بچے لا پتہ ہیں ، یہ اعدادو شمار پنجاب پو لیس کے درج مقدمات سے اخذ کیے گئے ہیں ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…