احتجاجی تحریک،اہم اتحادی نے تحریک انصاف سے منہ موڑ لیا

اسلام آباد (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی، احتجاج سے متعلق دونوں جماعتوں کا اپنا موقف ہے، پانامہ لیکس پر کمیشن کے مطالبے پر قائم ہیںِ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 7اگسٹ کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ پانامہ لیکس سنگین معاملہ ہے اس پر کمیشن تشکیل دیا جائے، کیونکہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں، بلکہ ملک کو لولڑوں سے بچانے کا ہے، انہوں نے کہا کہ اگسٹ میں کرپشن کے خلاف مہم کو تیز کر دیں گے، شریف خاندان نے اگر کوئی کرپشن نہیں کی تو ڈر کس بات کا ہے، وزیراعظم نواز شریف خود اور اہلخانہ کو احتساب کے لئے پیش کر دیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں