منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

اہم سیاسی و مذہبی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی )جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ جماعت اسلامی کے ابتدائی ارکان میں سے تھے کئی بار صوبائی ذمہ داریوں پر رہے،سابق امیر صوبہ مولانا عبدالحق بلوچ مرحوم یا موجودہ امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی جب بھی بیرون ملک جاتے تو مولانا عبدالحئی مندوخیل ہی کو قائمقام امیر صوبہ کی ذمہ داری دیتے تھے مولانا عبدالحئی مندوخیل کئی بار مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ مولانا عبدالحئی مندوخیل کے والد حضرت مولانارحمت اللہ مندوخیل بھی ممتازعالم دین کئی کتب کے مصنف تھے مولانا عبدالحئی مندوخیل طویل عرصے جماعت اسلامی سے وابستہ تھے ۔مولانا عبدالحئی مندوخیل قبائلی ودیگر معاشرتے جھگڑوں کی تصفیوں کے حوالے سے بھی طویل خدمات تھے وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں اس قسم کے فیصلے کرتے تھے ۔ مولانا عبدالحئی مندوخیل کے 6صاحبزادے برکت اللہ ،مفتی امان اللہ ،مولوی احسان اللہ ،محیب اللہ ،شکوراللہ اور حکمت اللہ تھے ۔مولانا عبدالحئی مندوخیل کو آج ژوب مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا جائیگافاتحہ خوانی بھی ژوب آبائی گاؤں میں ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…