پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میں چوہدری نثا ر کے ا عصاب پر سوار ہوں ‘اپنی کرپشن بچانے کیلئے تیسری قوت ۔۔۔ ! اعتزاز احسن کا جوابی وار

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے جنرل راحیل شر یف کو پاکستانی تاریخ کا سب سے بہتر ین فوجی سربراہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ ’’شیر آیا شیر آیا ‘‘کے رٹ لگائے ہوئے ہیں مگر فوج کے اقتدار میں آنے کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں (ن) لیگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کی باتیں پھیلاتی ہے‘ (ن) لیگ کے جھوٹ کا کوئی علاج نہیں‘میں چوہدری نثار علی خان کے ا عصا ب پر سوار ہوں ‘عمران خان اور طاہر القادری احتجاج کر یں اگر حکومت نے ان پرتشدد کیا تو ہم بھی سخت ردعمل دیں گے۔ بدھ کے روز اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے میں چوہدری نثار کے ذہن پرسوار ہوں وہ مجھے سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں سے جب بھی کرپشن کے پیسے کا حساب مانگتے ہیں تو وہ جمہو ریت خطر ے میں ہونے کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ مجھے ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطرہ نظر آرہا ہے اور نہ ہی فوج اقتدار میںآئیگی اور جہاں تک جنرل راحیل شر یف کے حق میں لگے بینرزنے سے انکا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چل رہی ہے اور ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پار لیمنٹ اپنا کردار ادا کر یں اس لیے پار لیمانی کمیٹی کا بھی حصہ بنے مگر (ن) لیگ آج بھی ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ایک سوال میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا چوہدری نثار علی خان میرا ہدف نہیں لیکن جب وہ میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو مجھے جواب دینا پڑ جاتا ہے وہ بہت پر یس کا نفر نسیں کرتے ہیں اور میرا ذکر کر تا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…