منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

انسانی سمگلنگ ،گرفتار ملزم کے انکشافات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم خادم حسین کے انکشافات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ملزم خادم حسین کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے ٗ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا ملک میں 36 افراد پر مشتمل نیٹ ورک ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزم ہانگ کانگ کی لڑکی کی شناخت پر پاکستانی لڑکیوں کو بھجواتا تھا اور اس نے ہانگ کانگ کی شہریت یافتہ لڑکی کے کاغذات پر 4 شادی شدہ جوڑوں کو بھجوایا اور وہ اب تک 600 افراد کو غیر قانونی طریقے سے ہانگ کانگ بھجوا چکا ہے ۔ملزم خادم حسین نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ وہ جعلی شناختی کارڈ اور جعلی نکاح نامے بنوانے میں بھی ملوث ہے اس نے ایک غیر ملکی خاتون کا 4 مرتبہ جعلی شناختی کارڈ بنوایا۔ ایف آئی اے نے ملزم خادم حسین کی نشاندہی پر ملک بھر سے 15 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…